Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

عراقی عوام کو تعزیت اور فلسطین کیلئے ان کی قربانیوں پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، انصار اللہ

یمن کی مزاحمتی تحریک انصار اللہ کے سیاسی دفتر نے جمعرات کی صبح امریکی دہشت گردانہ حملے میں عراق میں کتائب حزب اللہ کے کمانڈر "ابو باقر السعدی” کی شہادت کی شدید مذمت کی ہے۔ انصار اللہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ الحشد الشعبی کے کمانڈر کا قتل ایک بزدلانہ مجرمانہ جارحیت ہے، یہ جارحیت صیہونی حکومت کے لیے امریکہ کی حمایت کا حصہ ہے، شہید مجاہد ابوباقر السعدی کو نشانہ بنانا پورے عراقی عوام پر حملہ ہے۔ اس بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی جارحیت غزہ میں فلسطینی عوام کی حمایت میں عراقی مزاحمت کے حملوں کے اثرات اور تاثیر کی حد کو ظاہر کرتی ہے، یہ جارحیت امریکہ اور اسرائیل کی عراق میں اسلامی مزاحمت کے حملوں کو روکنے میں ناکامی کو ظاہر کرتی ہے۔
انصار اللہ نے کہا کہ عراق اور مغربی ایشیا کے علاقے میں امریکی موجودگی صیہونی حکومت کی حفاظت کے مقصد کے ساتھ خطے کی سلامتی کے عدم استحکام کا بنیادی سبب ہے کہا ہے کہ امریکہ کے یہ پے درپے حملے مشرق وسطیٰ کے لوگوں پر ہیں، ان حملوں سے مزاحمتی تحریکوں کی جانب سے فلسطینی عوام کی حمایت اور ان کے موقف پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ اس بیان کے آخر میں کہا گیا ہے کہ ہم عراق کے عوام اور عراق کی اسلامی مزاحمت کو تعزیت پیش کرتے ہیں اور فلسطینی عوام کے دفاع کے لیے ان کی عظیم قربانیوں پر انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular