
واشنگٹن: امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے خبردار کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ کے حالات 1973 سے زیادہ خطرناک ہیں. واشنگٹن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے امریکی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ کی جنگ کو پھیلنے سے روکنا ہوگا۔ امید ہے کہ پیرس میں ہونے والے مذاکرات سود مند ثابت ہوں گے۔ امریکہ اپنے فوجیوں کی ہلاکت کو معاف نہیں کرسکتا ہم اس کا بدلہ لیں گے۔ لیکن امریکہ ایران سے جنگ کا خواہشمند نہیں ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ خطے میں ایرانی حمایت یافتہ گروہوں کی موجودگی جنگ کے خطرات کو بڑھا رہی ہیں۔ عالمی برادری ایران کے اشتعال انگیز اقدامات پر خاموش تماشائی نہیں رہ سکتی۔


































