Mon Oct 12, 2026

ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی

روزانہ کی خبریں

خواتین کو محرم کے بغیر حج پر جانے کی مشروط اجازت

لاہور: اسلامی نظریاتی کونسل نے خواتین کو محرم کے بغیر حج پر جانے کی مشروط اجازت دے دی۔ اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا ہے فقۂ جعفریہ، مالکی اور شافعی کے مطابق شریعت میں بغیر محرم کے خاتون کے حج پر جانے کی گنجائش موجود ہے۔ ترجمان اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا ہے کہ محرم کے بغیر خاتون کے لیے حج کی گنجائش بعض شرائط سے مشروط ہے، وزارت مذہبی امور نے خواتین کے محرم کے بغیر حج کے معاملے پر کونسل سے رائے طلب کی تھی۔ ترجمان اسلامی نظریاتی کونسل نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ وہ عورت بغیر محرم حج کے لیے جا سکتی ہے جس کے والدین یا شوہر اجازت دیں، فقہ حنفیہ اور فقہ حنبلی کے مطابق محرم میسر نہ ہونے پر عورت پر حج فرض نہیں ہے۔ اسلامی نظریاتی کونسل کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایسی عورت جسے قابل اعتماد خواتین کی رفاقت حاصل ہو حج پر جا سکتی ہے، وہ عورت جسے سفر اور دوران حج کسی فساد یا خطرے کا اندیشہ نہ ہو بغیر محرم حج کے لیے جا سکتی ہے۔ اسلامی نظریاتی کونسل کے ترجمان نے مزید بتایا ہے کہ ایسی عورت جس گروپ کے ہمراہ حج پر جائے اس کے بارے میں وزارت مذہبی امور چھان بین کرے، گروپ ممبران کے بارے میں اطمینان کر لینے کے بعد ہی کسی عورت کو بغیر محرم حج پر جانے کی اجازت دی جائے.

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular