Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

رانا شمیم کے بیان کی مذمت، گلگت بلتستان سے متعلق موقف واضح کرکے بے چینی دور کی جائے، شیخ میرزا علی

گلگت: اسلامی تحریک گلگت بلتستان کے آرگنائزر شیخ میرزا علی نے گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا شمیم کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ذمہ دار حلقوں کی جانب سے گلگت بلتستان کے تکنیکی طور پر پاکستان کا حصہ نہ ہونے کے بیانات بھارتی پروپیگنڈے کی تقویت کا باعث بن رہا ہے۔ رانا شمیم کے بیان سے محب وطن شہریوں کی دل آزاری ہوئی ہے۔ ریاست اس نازک صورت حال میں گلگت بلتستان سے متعلق اپنا موقف واضح کرکے خطہ میں بڑھنے والی بے چینی دور کرے۔ شیخ مرزا علی کا کہنا تھا کہ افسوس کا مقام ہے کہ گلگت بلتستان کو آزادی حاصل کئے 74 سال گزر چکے ہیں، کبھی ہماری آزادی کو معاہدہ کراچی کی صورت میں کسی سے مشروط کیا جاتا ہے تو کبھی ملک کو آئین دیتے وقت نہ صرف نظر انداز کیا جاتا ہے بلکہ جی بی کے لوگوں کو حاصل صدیوں پرانے حقوق بھی چھین لئے جاتے ہیں اور جنگل کا قانون حاوی کیا جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کے لوگ اپنے آپ کو پاکستانی سمجھتے تھے، ہیں اور سمجھتے رہیں گے لیکن اس حقیقت کے باوجود تواتر کے ساتھ کبھی وزارت اطلاعات، کبھی وزارت قانون، کبھی وزارت خارجہ کبھی کوئی عہدیدار حقائق کے منافی بیان دیتا ہے، جو نہایت تکلیف دہ ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular