
واشنگٹن : امریکی سینیٹ میں صدر جوبائیڈن کے خلاف جذبات بڑھ رہے ہیں۔ ڈیموکریٹک پارٹی کے اٹھارہ سینیٹرز نے اسرائیل سے متعلق پالیسی پر سوالات اٹھا دیئے۔ سینیٹر بیرین سینڈرز نے صدر بائیڈن کی اسرائیل پالیسی کو امریکہ کے خلاف قرار دیا ہے۔ انہوں نے سینیٹ میں اس سلسلے میں بل بھی لانے کا فیصلہ کیا ہے جس کی حمایت میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے۔ ڈیموکریٹک پارٹی میں بھی جوبائیڈن کی اسرائیل پالیسی پر تحفظات پائے جاتے ہیں۔پول سروے کے مطابق امریکی عوام میں جوبائیڈن کی مقبولیت میں واضح کمی آئی ہے جو عوام کو اسرائیل کے غزہ میں اقدامات کا جواب دینے میں مکمل ناکام رہے ہیں اور غزہ میں قتل عام پر امریکیوں میں غم و غصہ بڑھ رہا ہے جس کا نقصان ڈیموکریٹک پارٹی کو انتخابات میں ہوسکتا ہے۔


































