Thu Oct 15, 2026

ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ

روزانہ کی خبریں

بزرگ عالم دین، مفسر قرآن، شیخ الجامعہ الکوثر حجت الاسلام محسن علی نجفی انتقال کر گئے

اسلام آباد: بزرگ عالم دین ، مفسر قرآن ، شیخ الجامعہ الکوثر اور پاکستان میں سینکڑوں اداروں کے بانی محسن ملت شیخ محسن علی نجفی اسلام آباد میں انتقال کرگئے، شیخ محسن طویل عرصے سے علیل تھے۔ مرحوم کی نماز جنازہ کل بعد از نماز ظہر جامع الکوثر اسلام آباد میں ادا کی جائے گی۔
مرحوم کا آبائی تعلق بلتستان سے تھا، آپ شمالی علاقہ جات اسکردو بلتستان کی تحصیل کھرمنگ کے گاؤں منٹھوکھا میں 1938 کو پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم گھر میں اپنے والد صاحب سے حاصل کی۔ بعد ازاں اعلیٰ تعلیم کے لیے آپ 1966ء میں حوزہ علمیہ نجف عراق تشریف لے گئے۔ جہاں اس دور کے ممتاز اساتذہ کرام سے جدید علوم سے بہرہ مند ہوئے۔ آپ حوزہ علمیہ نجف اشرف میں حضرت آیۃ اللہ سید ابو القاسم الخوئی اور شہید صدر جیسی شخصیات کے شاگردوں میں شمار ہوتے تھے۔ چنانچہ وطن واپسی پر آیۃ اللہ العظمیٰ قدس سرہ نے انہیں اپنا وکیل معین کر دیا۔ گزشتہ 30 سال کے دوران انہوں نے اپنی علمی خدمات کے ساتھ ساتھ رفاہی اور معاشرتی میدانوں میں بھی ملت پاکستان کے لئے متعدد بنیادی اور گرانقدر خدمات انجام دی ہیں۔ آپ کا سب سے بڑا کارنامہ قرآن کریم کی تفسیر اور ہادی ٹی وی چینل ہے۔
مرحوم کے شاگردان میں ہزاروں علماء اور طلباء پاکستان سمیت دنیا بھر میں علوم آل محمد علیہم السلام کی ترویج میں مصروف ہیں۔
شیعہ علما کونسل کے سربراہ علامہ ساجد نقوی اور ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ راجا ناصر عباس نے شیخ محسن نجفی کی رحلت پر اظہار تعزیت کیا اور کہا کہ ان کی خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی۔

مزید پڑھیے

Most Popular