
ہرنائی : بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے زردآلو میں کوئلہ کان حادثہ میں کے بعد ریکسیو آپریشن جاری ہے۔ کان میں پھنسے 8 کان کنوں کی لاشیں نکال لی گئی جبکہ پھنسے کانکنوں کو نکالنے کےلئے جانے والے آٹھ کانکنوں کو بحفاظت ریسکیو کرلیا گیا ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق باقی چار مزدوروں کو نکالنے کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔محکمہ مائنز نے بتایا باقی کان کن ایک ہزار فٹ کی گہرائی میں پھنسے ہوئے ہیں۔ چیف انسپکٹر مائنز بلوچستان عبدالغنی نے بتایا کہ بازیاب کان کنوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔


































