Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

سوویدہ میں جھڑپیں دوبارہ شروع، شامی فوجی سمیت 4 افراد ہلاک

دمشق :شام کے علاقے سوویدہ میں جھڑپیں دوبارہ شروع ہوگئی ہیں۔ لڑائی میں ایک فوجی اور تین جنجگو ہلاک جبکہ کئی زخمی ہوگئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سویدہ میں دروز ملیشیا نے سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں پر حملہ کیا جبکہ جنوبی صوبے کے کئی دیہات پر گولہ باری بھی کی گئی جس کے نتیجے میں متعدد سیکورٹی اہلکار زخمی ہوئے۔ سیکورٹی ذریعہ کے مطابق مسلح گروپوں نے دروزوں کے علاقے میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔
شامی حکومت نے ایک بیان میں کہا کہ سویدہ میں باغی گروہوں کی قیادت میں میڈیا اور فرقہ وارانہ مہم جوئی جنگ بندی کے باجود بند نہیں ہوئی۔ یہ گروہ شامی ریاست کی کوششوں اور سویدا میں ہمارے لوگوں کے تئیں ذمہ داریاں نبھانے میں ناکام رہے ہیں۔ سویدا میں 13 جولائی کو بدو قبائلی جنگجوؤں اور دروز کے دھڑوں کے درمیان تشدد پھوٹ پڑے تھا جس میں سینکڑوں افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیے

Most Popular