
بیروت :لبنان کی سرحد پر اسرائیلی فوج اور حزب اللہ کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ حزب اللہ نے اینٹی ٹینک میزائل سے اسرائیلی ٹینک کو اڑادیا۔ میزائل حملے کے بعد اسرائیلی فضائیہ نے سرحد کے ساتھ حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ لبنان نے اسرائیلی جارحیت اور ممکنہ تباہی سے نمٹنے کا منصوبہ تیار کرلیا ۔نگراں وزیراعظم نے برادر ممالک سے اسرائیلی جارحیت روکنے کی اپیل بھی کردی۔ وزیراعظم کی زیر قیادت کابینہ کی بیٹھک میں منصوبہ منظور کیا گیا۔ اسرائیلی حملے کی صورت میں عوامی مقامات اور انفرااسٹرکچر کو لاحق خطرے سے متعلق اقدامات پر اتفاق ہوا۔ وزارت ورک اور ٹرانسپورٹ نے منصوبے کی تفصیل بتانے سے گریز کیا اور کہا کہ ممکنہ صورتحال سے تکنیکی اور مالی طور پر نمٹنے کیلئے تیار ہیں ۔ وزیراعظم نجیب مقاطی کہتے ہیں فی الحال جنگ غزہ تک محدود ہے تاہم جنوبی لبنان میں شہادتوں کے سبب پھیلاؤ خارج از امکان نہیں انہوں نے برادر اور دوست ممالک سے مطالبہ کیا کہ جنگ بندی کیلئے اسرائیل پر دباؤ بڑھایا جائے۔


































