Mon Oct 12, 2026

ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی

روزانہ کی خبریں

سوڈان میں جھڑپیں اور شدید لڑائی

خرطوم: غیر ملکی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق سوڈانی فوج اور سریع الحرکت فورس کے درمیان خونریز جھڑپیں جاری ہیں اور ام درمان شہر میں کئی دھماکے ہوئے۔ اس شہر میں منگل کے روز بھی ہونے والی جھڑپوں میں کئی عام شہری جاں بحق ہوئے اور کئی گھروں کو جزوی طور پر نقصان پہنچا۔ سوڈان میں جھڑپوں اور شدید لڑائی نے دارالحکومت خرطوم کو ہلا کر رکھ دیا ہے کیونکہ بیماری اور غذائی قلت نے بے گھر ہونے والے لوگوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ خرطوم کے شمالی علاقے میں اتوار کی صبح لڑائی شروع ہوئی جس کے بارے علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ آر ایس ایف نے سوڈانی فوج کے ٹھکانوں پر حملہ کرنے کی کوشش کی، دارالحکومت کے شمالی حصوں میں فضائی حملے کیے گئے اور شہر کے مشرق میں بھاری گولہ باری کی گئی۔ خیال رہے کہ سوڈان کی صورتحال پر دارالحکومت خرطوم سے اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تنازع کے باعث سوڈان سے انخلا کرنے والوں کی تعداد 10 لاکھ سے بڑھ جائے گی۔
عالمی ادارے کا کہنا ہے کہ سوڈان سے اب تک 6 لاکھ افراد انخلا کر کے پڑوسی ممالک میں جا چکے ہیں ۔ سوڈان کے لوگوں نے مصر، چاڈ، جنوبی سوڈان اور وسطی افریقہ میں پناہ لی ہے۔ سوڈان کی خانہ جنگی سے 25 لاکھ سے زائد افراد بےگھر ہوئے ہیں۔ عالمی ادارے نے کہا کہ خانہ جنگی کے دوران اب تک سیکڑوں افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوئے ہیں۔ سوڈان میں 15 اپریل سے عبدالفتاح البرہان کی زیر کمان فوج اور محمد حمدان کی زیر کمان ریپڈ ایکشن فورس کے درمیان دارالحکومت خرطوم سمیت مختلف علاقوں میں جنگ جاری ہے۔ جنگ بندی کی تمام تر کوششوں کے باوجود ابھی تک بحران ختم نہیں کرایا جا سکا ہے یہاں تک کہ عارضی جنگ بندی کے باوجود دونوں فریقوں کی جانب سے خلاف ورزی کا سلسلہ جاری رہا ہے اور اب دونوں فریق ایسی حالت میں تین روز کی فائر بندی پر رضا مند ہوئے ہیں کہ ملک کی صورت حال المیہ بن گئی ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular