Mon Oct 12, 2026

ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی

روزانہ کی خبریں

سرنگوں سے نکلنے والے 4 مزاحمت کاروں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

غزہ : اسرائیلی فوج نے رفح میں سرنگوں سے نکلنے والے چار مزاحمت کاروں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ اسرائیلی طیاروں نے رفح کے کئی علاقوں کو بمباری اور گولہ باری کا نشانہ بنایا۔ جبکہ بحری جہازوں نے شہر کی ساحلی پٹی پر گولے داغے۔ جس سے کئی عمارتیں تباہ ہوگئیں۔
حملوں میں کئی افراد زخمی ہوئے۔ سات اکتوبر دو ہزار تئیس کے بعد اب تک ستر ہزار افراد شہید اور ایک لاکھ ستر ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔ جس میں بڑی تعداد میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔
ادھر جنگ بندی کے باوجود امداد کی بندش سے صورتحال تشویشناک ہوتی جارہی ہے۔ بچوں کی فلاح کے لئے کام کرنے والے اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں بچوں کی غذائی صورتحال تیزی سے بگڑ رہی ہے۔ انسانی بحران کے باعث بچوں کی زندگیاں شدید خطرے میں ہیں۔ یونیسیف کے مطابق پانچ سال سے کم عمر کے نو ہزار سے زائد بچے شدید غذائی کمی کا شکار پائے گئے ہیں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular