
کرائسٹ چرچ : کرائسٹ چرچ میں حملہ آور سے مقابلے کے دوران شہید ہونے والے پاکستانی نژاد نعیم رشید اور زندہ بچنے والے عبدالعزیز کو نیوزی لینڈ کراس سے نوازا گیا۔ یہ ایوارڈ اعلیٰ ترین وکٹوریا کراس کے مساوی سویلین ایوارڈ ہے، نیوزی لینڈ میں یہ ایوارڈ اس سے پہلے صرف دو مرتبہ دیا گیا ہے۔ حملہ آور کا مقابلہ کرنے والے مزید 8 افراد کو بہادری کے میڈل دیئے گئے۔ میڈلز حاصل کرنے والوں میں حملہ آور کو گرفتار کرنے والے 2 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں جنہوں نے حملہ آور کو فرار ہونے سے روکا اور گرفتار کیا۔ کرائسٹ چرچ مساجد پر 2019ء کے دہشت گرد حملے میں 51 مسلمان شہید ہوئے تھے۔


































