Mon Oct 19, 2026

کینیڈا کے فوجی اڈے پر تباہ کن آتشزدگی، ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق؛ تحقیقات جاری فرانس میں مہنگائی کے خلاف ملک گیر پُرتشدد احتجاج، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، سینکڑوں گرفتاریاں یمنی فوج نے سعودی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا، 2 ارکان ہلاک فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش، مصری صدر یمن میں کارروائی کیلئے تیار خطے میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ امریکی بحریہ کا پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات پاکستان نے گبد ریمدان بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں ایران کا انصار اللہ اور سعودی عرب میں ثالثی کی پیشکش کا اعادہ بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے

روزانہ کی خبریں

روس کی خودمختاری اور سلامتی کی حمایت کرتے رہیں گے، چین

بیجنگ : چینی صدر شی جن پنگ نے اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن کو یقین دہانی کروائی ہے کہ بیجنگ ماسکو کی خودمختاری اور سلامتی کی حمایت کرتا رہے گا۔ صدر شی جن پنگ نے پیوٹن سے ٹیلیفون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ چین روس کی خودمختاری اور سلامتی سے متعلقہ امور میں مشترکہ طور پر تعاون کرسکتا ہے۔ بیجنگ دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعاون کو مزید بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔ 24 فروری کو روس کی طرف سے یوکرین پر حملے کے بعد سے دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ دوسرا ٹیلیفونک رابطہ تھا۔ چین یوکرین جنگ کی مذمت کرنے سے انکار کرچکا ہے۔ رواں سال کے آغاز سے ہونے والی عالمی تبدیلیوں اور بحران کے تناظر میں دونوں ممالک کے بڑھتے ہوئے مشترکہ تعلقات کو چینی صدر نے خوش آئند قرار دیا ہے۔ خیال رہے کہ یورپی یونین اور امریکا نے خبردار کیا تھا کہ یوکرین جنگ پر چین نے روس کی حمایت کی تو چین کے ساتھ تعلقات خراب ہوسکتے ہیں۔چین اور بھارت دو بڑے ممالک ہیں جنہوں نے ماسکو کے خلاف لگنے والی پابندیوں کو نظر انداز کیا ہے اور اس سے اب تک تجارت جاری رکھے ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular