
بیجنگ: چین اور امریکا کے درمیان ٹیرف جنگ میں شدت آگئی۔ چین نے امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ سے ڈلیوری لینے سے انکار کردیا، ٹیرف وار کا شکار بوئنگ میکس 737 چین سے واپس امریکا پہنچ گیا، بوئنگ کے چین میں زوشان مرکز میں طیارے کی چینی ایئر لائن کو ڈلیوری شیڈول تھی۔
چینی صدر نے ایک ہفتہ قبل ایئر لائنز کو امریکی طیارے کے آرڈر منسوخ کرنے کی ہدایت کی تھی، چین نے امریکی طیارہ کمپنیوں کے پارٹس خریدنے پر بھی پابندی لگا دی۔


































