
بیجنگ : چین نے ایران کے جوہری مسئلہ کے حل کیلئے طاقت کے استعمال اور غیرقانونی پابندیوں کی سخت مخالفت کی ہے۔
بیجنگ کے دورہ پر ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے چینی ہم منصب وانگ ایی سے ملاقات کی۔ چینی وزیر خارجہ نے پرامن ایٹمی پروگرام کے استعمال کے ایران کے حق کو تسلیم کرتے ہوئے ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ وانگ ایی نے کہا کہ بیجنگ ایران کے جوہری مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کے لیے طاقت کے استعمال اور غیر قانونی پابندیوں کی مخالفت کرتا ہے۔ چین بین الاقوامی اور علاقائی امور میں ایران کے ساتھ ہم آہنگی اور تعاون کو گہرا کرنے کے لیے تیار ہے۔


































