
بیجنگ : چین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے تجارتی ٹیرف میں اضافے کے جواب میں امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی جنگ لڑنے کے لیے تیار ہے۔ واشنگٹن میں چینی سفارتخانے نے کہا کہ اگر امریکہ کو جنگ کی خواہش ہے، چاہے وہ ٹیرف جنگ ہو، تجارتی جنگ ہو یا کوئی اور قسم کی جنگ ہو ہم آخر تک لڑنے کے لیے تیار ہیں۔
ادھر چین کے وزیرِ اعظم لی قیانگ نے اعلان کیا کہ چین اس سال اپنے دفاعی بجٹ میں 7.2 فیصد اضافہ کرے گا اور خبردار کیا کہ دنیا میں ایک صدی سے بھی زیادہ عرصے میں جو تبدیلیاں آرہی ہیں، وہ تیز رفتاری سے ہو رہی ہیں، یہ اضافہ متوقع تھا اور پچھلے سال کے دفاعی بجٹ میں بھی یہی شرح تھی۔


































