
ماسکو: چین اور روس نے بھی غزہ امن منصوبے پر تحفظات کا اظہار کردیا حالانکہ دونوں ممالک نے سلامتی کونسل کی قرارداد کو ویٹو کرنے کے بجائے غیر حاضر رہ کر امریکی قرارداد کی منظوری میں کردار ادا کیا۔ روس کا کہنا ہے کہ منصوبے نے نوآبادیاتی دور کے طریقوں کی یاد تازہ کردی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ یہ فورس اسرائیل اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں واشنگٹن کے بے لگام تجربات کے لیے محض ایک پردہ بن سکتی ہے۔
چین نے کہا کہ چینی مندوب نے کہا کہ غزہ فلسطینی عوام کا ہے کسی اور کا نہیں۔ قرارداد میں فلسطینیوں کا کردار۔ شفافیت اور استحکام فورس کےاختیارات سے متعلق اہم نکات واضح نہیں۔ قرارداد فلسطینی حکمرانی کے اصولوں کی عکاسی نہیں کرتی.


































