
ماسکو : چین اور بھارت پابندیوں کو نظر انداز کرتے ہوئے روس سے بڑی مقدار میں سستا تیل خرید ریے ہیں جبکہ پاکستانی حکومت امریکا کے سامنے گھٹنے ٹیکتے ہوئے روس سے تیل خریدنے کو تیار نہیں. روس سعودی عرب کو پیچھے چھوڑ کر چین کو خام تیل کی فراہمی کا سب سے بڑا ذریعہ بن گیاہے چینی کسٹمز کے اعداد و شمار کے مطابق چین نے مئی میں روس سے خام تیل کی درآمدات میں اضافہ کیا اور روس سے تقریباً 80 لاکھ ٹن سے زیادہ تیل درآمد کیا جب کہ سعودی عرب سے 70 لاکھ ٹن سے زیادہ تیل درآمد کیا۔یوکرین پر حملے کے خلاف مغربی پابندیوں کے بعد بھارت اور چین روسی توانائی مصنوعات کے بڑے خریدار بن گئے ہیں۔بھارت نے روسی تیل کے دوسرے سب سے بڑے درآمد کنندہ کے طور پر جرمنی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، جبکہ چین 2016 سے روسی خام تیل کا سب سے بڑا درآمد کنندہ رہا ہے۔


































