
نیویارک: اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہےکہ غزہ میں اسرائیلی ناکا بندی سے بچوں کو بھوک اور غذائی قلت کی تباہ کن سطح کا سامنا ہے۔
اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے ایک نیوز کانفرنس میں کہاکہ یونیسیف ہمیں یاد دلاتا ہے کہ شدید غذائی قلت کا شکار بچوں کے مرنے کے امکانات ایک اچھی غذائیت والے بچے سے 10 گنا زیادہ ہوتے ہیں۔ انہوں نےکہا کہ غزہ میں اقوام متحدہ کی انسانی بنیادوں پر کارروائیاں شدید تناؤ میں ہیں۔ امدادی کارکنوں کو سیکورٹی کے خطرات۔ سرحدی گزرگاہوں کو مسدود کرنے اور اہم رسد میں تاخیر یا داخلے سے انکار کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو چاہیے کہ وہ محفوظ اور بلاروک ٹوک امداد کی فراہمی کو ممکن بنائے۔ اہم سازوسامان اور ایندھن کے داخلے کی اجازت دے۔
انہوں نے اقوام متحدہ کے فوری جنگ بندی کے مطالبے کا اعادہ کرتے ہوئے مزید کہاکہ سب سے بڑھ کر ہمیں اس تباہ کن صورتحال کو ختم کرنے کے لیے جنگ بندی کی ضرورت ہے۔


































