Thu Oct 15, 2026

ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ

روزانہ کی خبریں

بحرین کے نیشنل گارڈز کے چیف کی جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات

مناما: بحرین کے نیشنل گارڈز کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل شیخ عبدالعزیز بن سعود الخلیفہ کی پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات ہوئی ہے۔
افواج پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق راولپنڈی میں فوج کے جنرل ہیڈ کوارٹرز میں ہونے والی اس ملاقات میں افغانستان کے تازہ ترین سیکیورٹی معاملات، دوطرفہ تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوئی۔پریس ریلیز کے مطابق پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان بحرین کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کی روایت کو برقرار رکھنے کا خواہاں ہے۔ بحرین کے نیشنل گارڈز کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل شیخ عبدالعزیز بن سعود الخلیفہ نے افواج پاکستان کی پیشہ ورانہ مہارت کا اعتراف کرتے ہوئے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کا عندیہ دیا۔ انہوں نے افغانستان کی صورت حال اور خطے میں قیام امن کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا۔

مزید پڑھیے

Most Popular