Thu Oct 15, 2026

ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ

روزانہ کی خبریں

پنجاب میں 8 اور 9 محرم الحرام کو طوفانی بارشوں کا امکان

لاہور: پنجاب میں 8 اور 9 محرم الحرام کو طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔
پی ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق پنجاب کے مختلف اضلاع میں آج رات بھی شدید بارشوں کا امکان ہے۔ 8 اور 9 محرم الحرام کو ریسکیو ادارے خاص طور پر الرٹ رہیں۔
ترجمان کے مطابق محرم کے جلوسوں کی انتظامیہ موسمی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے حفاظتی تدابیر اختیار کرے، بجلی کے کھمبوں اور تاروں سے فاصلہ اختیار کیا جائے، خستہ حال چھتوں کے اوپر محافل کے انعقاد سے گریز کیا جائے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی علاقوں میں طغیانی کا خدشہ ہے، دریاؤں اور ندی نالوں کی کراسنگ سے ممکنہ حد تک گریز کیا جائے، ندی نالوں کےکنارے بستیوں کے مکین خاص طور پر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
دوسری جانب ملک میں آج کہیں بادلوں کے ڈیرے ہیں تو کہیں سورج کی حکمرانی ہے، دادو اور نوابشاہ میں آج پارہ 40 ڈگری تک جاسکتاہے، خیبرپختونخوا، پنجاب اور بلوچستان کے کچھ حصوں میں بارش کا امکان ہے۔
شمال مشرقی پنجاب، بلوچستان اور بالائی خیبرپختونخوا میں بادل برس سکتے ہیں، اسلام آباد اور گردونواح میں بھی موسم ابرآلود رہےگا، جنوبی علاقوں کا موسم گرم رہے گا ، کراچی اور لاہور میں درجہ حرارت 33 ۔ اسلام آباد میں 35 ڈگری رہے گا۔

مزید پڑھیے

Most Popular