Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

چیئرمین پی ٹی آئی، شہزاد اکبر سمیت 29 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش

اسلام آباد: وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی سمیت دیگر 29 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کردی۔ وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے ای سی ایل کا اجلاس ہوا جس میں نگران وزیرداخلہ سرفراز بگٹی، نگران وزیر مواصلات شاہد اشرف سمیت وزارت داخلہ اور دیگر اداروں کے افسران نے شرکت کی جب کہ اجلاس میں ای سی ایل سے متعلق مختلف نوعیت کے کیسز کا جائزہ لیا گیا۔ کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے 41 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی ہے جس میں نیب کی سفارش پر 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں چیئرمین پی ٹی آئی سمیت ان کے دیگر 29 افراد کو ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ کمیٹی نے شہزاد اکبر، ذلفی بخاری، فرح گوگی اور پراپرٹی ٹائیکون کا نام بھی ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular