
نوابشاہ : شیعہ علماء کونسل نے شہدائے سیہون شریف کی برسی پر مرکزی اجتماع کا اعلان کردیا۔ نوابشاہ میں نیوز کانفرنس کے دوران شیعہ علماء کونسل سندھ کے صدر علامہ سید اسد اقبال زیدی نے کہا کہ شہدائے سیہون کی برسی کا مرکزی پروگرام 20 فروری کو ہو گا، جس سے علامہ سید ساجد علی نقوی خصوصی خطاب فرمائیں گے۔پروگرام میں صوبے بھر سے بھرپور انداز میں علماء، خطباء، اکابرین ملت سمیت کارکنان شرکت کریں گے۔ علامہ اقبال زیدی نے مری میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں ایسے سانحات سے بچنے کے لئے مؤثر حکمت عملی ترتیب دی جائے۔


































