
ماسکو: ماسکو دہشت گردی کے بعد روس میں وسطی ایشیائی تارکین وطن نسل پرستوں کے نشانے پرآگئے۔ ماسکو کے کروکس سٹی ہال میں دہشت گردی کے نتیجے میں 140 ہلاک ہوئے تھے واقعہ میں ملوث چار تاجک باشندوں کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں وسط ایشیائی ممالک کے باشندوں پر حملے شروع ہوگئے۔ اب تک مار پیٹ، توڑ پھوڑ اور نسل پرستی کے کئی واقعات پیش آچکے ہیں۔ ماسکو میں تاجکستان کے سفارت خانے نےاپنے شہریوں کو خبردار کیا ہےکہ جب تک ضروری نہ ہو اپنے گھروں سے نہ نکلیں۔ وسط ایشیائی تارکین پہلے ہی امتیازی سلوک کا تجربہ کرتے ہیں۔ وزارت داخلہ کے مطابق، ازبکستان، تاجکستان اور کرغزستان کے ڈیڑھ کروڑ تارکین وطن روس میں کام کر رہے ہیں اور بہت سے ممکنہ طور پر غیر رجسٹرڈ ہیں۔


































