Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت کراچی میں مرکز فلسطین کیمپ قائم

کراچی: فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان نے کراچی میں نمائش پر پانچ روزہ مرکز فلسطین کیمپ قائم کردیا ہے۔ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ مرکز فلسطین کیمپ کا مقصد شہریوں کو مسئلہ فلسطین سے متعلق تازہ ترین خبروں سے آگہی دینا اور غزہ پر حالیہ امریکی و اسرائیلی جارحیت کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانچ روزہ مرکز فلسطین کیمپ پر محفل مشاعرہ، ٹی وی ٹاک شو، تھیٹر اور فنانی سے متعلق مختلف سرگرمیاں جاری رہیں گی۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ مرکز فلسطین کیمپ پر زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنائیں۔ مرکز فلسطین کیمپ کی افتتاحی تقریب بدھ کی شب کو ہوئی جس میں پاکستان کی سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین نے شرکت کی جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب صدیقی بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔
افتتاحی تقریب میں جماعت اسلامی کے ڈاکٹر معراج الہدی، محمد حسین محنتی، متحدہ قومی موومنٹ کے محفوظ یار خان، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے علامہ باقرزیدی، علامہ مختارامامی، علی حسین نقوی، عوامی نیشنل پارٹی کے یونس بونیری، پاکستان تحریک انصاف کے اسرار عباسی، جمعیت علماء پاکستان کے علامہ عقیل انجم قادری،پاکستان مسلم لیگ ن کے پیر اظہر علی ہمدانی سمیت دیگر نے شرکت کی اور افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔ سیاسی و مذہبی قائدین نے دستخطی مہم میں حصہ لیا اور بعد ازاں عوام میں فلسطینی جھنڈے بھی تقسیم کئے۔

مزید پڑھیے

Most Popular