
واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہےکہ جھڑپوں کے باوجود ایران سے جنگ بندی برقرار ہے۔ مذاکرات جاری ہیں۔ معاہدہ کسی بھی دن ہو سکتا ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ایران کو امریکی بحری جہازوں پر حملے نہیں کرنے چاہیے تھے۔ امریکا کے جوابی حملوں پر ٹرمپ نے کہا کہ یہ بس ایک پیار بھرا دھکا تھا۔ ٹرمپ نے کہا کہ ایران جلد معاہدے پر دستخط کردے گا وہ کسی صورت ایٹمی ہتھیار نہیں رکھ سکتا۔ ٹرمپ نے کہا کہ اگر ایران جلد ہی کسی معاہدے پر دستخط نہیں کرتے تو پھر جس طرح آج ہم نے انھیں مارا ہے، مستقبل میں بھی ہم انھیں اس سے بھی بری طرح ماریں گے. ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھاکہ امریکا کے تین ڈسٹرائر بحری جہاز آبنائے ہرمز پار کر گئے، ان بحری جہازوں پر ایران کی جانب سے حملہ بھی کیا گیا مگر انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا۔


































