
تل ابیب: صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ بندی اس وقت تک شروع نہیں ہوگی جب تک حماس قیدیوں کی فہرست فراہم نہیں کرے گی۔ نیتن یاہو نے جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد سے کچھ دیر پہلے اپنی فوج کو غزہ پر حملے نہ روکنے کا حکم دیا۔ نیتن یاہو نےکہا ہےکہ جنگ بندی اس وقت تک شروع نہیں ہوگی جب تک اسرائیل کو قیدیوں کی فہرست نہیں ملے گی۔
حماس نے ناموں کی فہرست حوالے کرنے میں تاخیر کی وجہ تکنیکی فیلڈ وجوہات کو قرار دیا ہے اور کہاہے کہ وہ جنگ بندی کے لیے پرعزم ہے۔ فہرست جلد از جلد حوالے کر دے گی۔ نیتن یاہو نےکہاکہ تمام مغویوں کی رہائی تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے۔ اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ ٹرمپ اور جو بائیڈن نے اسرائیل کا دوبارہ لڑنے کا حق تسلیم کیا ہے، دوبارہ جنگ چھڑ گئی تو ہم نئے طریقوں اور بڑی طاقت کے ساتھ لڑیں گے۔


































