
نیویارک : اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہےکہ اسرائیلی حملے جاری رہے تو جنگ بندی ختم ہو جائے گی۔ جاری تشدد نے جنگ بندی کو غیر مستحکم کر دیا ہے۔
اقوام متحدہ کے خصوصی رابطہ کار رامیز الاکبروف نے سلامتی کونسل میں بریفنگ کے دوران بتایا کہ کہ اسرائیلی فضائی حملوں سے بڑی تعداد میں جانی نقصان اور تباہی ہوئی ہے۔ تمام فریقوں کو چاہئے کہ معاہدے کی پاسداری کریں اور تحمل سے کام لیں۔ انہوں نے کہا کہ جنگ بندی بڑی حد تک برقرار ہے اور اقوام متحدہ اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے انسانی امداد کی ترسیل کو بڑھا رہا ہے تاکہ ہر ضرورت مند تک رسائی ممکن ہو۔ الاکبروف نے خبردار کیا کہ صورتحال کو پلٹنے کا خطرہ مول نہیں لیا جا سکتا۔ عالمی برادری کو جنگ بندی کے استحکام اور ایک محفوظ و منصفانہ مستقبل کے لیے مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی۔


































