Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی مذاکرات تعطل کا شکار

دوحہ : اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی مذاکرات تعطل کا شکار ہوگئے ہیں۔ دوحہ میں مذاکرات کے دوران امریکہ نے جنگ بندی کے پہلے مرحلے کو وسط اپریل تک بڑھانے کی تجویز پیش کی تھی۔ امریکی تجویز میں جنگ بندی میں توسیع کے بدلے یرغمالیوں اور اسرائیل کے زیر حراست فلسطینی قیدیوں کا مزید تبادلہ بھی شامل ہے۔اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے دفتر نے کہا ہے کہ وہ جنگ بندی میں توسیع پر حماس کے ساتھ بات چیت جاری رکھنے کے لیے تیار ہے۔ جبکہ حماس نےجنگ بندی کے پہلے مرحلے میں توسیع قبول کرنے سے انکار کردیا ۔ حماس نے ایک بیان میں کہا کہ معاہدے کے تحت جنگ بندی کا دوسرا مرحلہ شروع نہ ہوا تو قیدی رہا نہیں کرینگے۔ اسرائیل کو جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کے تحت انسانی امداد بحال کرنا ہوگی اور مصری سرحد سے اپنی افواج کو نکالنا ہوگا۔ امریکا نے حماس کی شرائط کو ناقابل عمل قرار دیکر انہیں مسترد کردیا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular