Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

غزہ میں جنگ بندی، حماس کی قاہرہ میں مذاکرات سے امیدیں

غزہ : حماس نے غزہ میں جنگ بندی کیلئے قاہرہ میں مذاکرات سے امیدیں باندھ لیں۔ حماس رہنما خلیل الحیا کی قیادت میں وفد نے قاہرہ میں مصری ثالثوں کے ساتھ بات چیت کی۔ حماس کے ایک عہدیدار نے اے ایف پی کو بتایا کہ فلسطینی گروپ کو توقع ہے کہ مصری ثالثوں کے ساتھ ملاقات میں اہم پیش رفت ہوگی۔ ہمیں امید ہے کہ یہ اجلاس جنگ کے خاتمے، جارحیت کو روکنے اور غزہ سے قابض افواج کے مکمل انخلاء کو یقینی بنانے کے معاہدے تک پہنچنے کی جانب حقیقی پیش رفت حاصل کرے گا۔
ادھر حماس نے ایک بیان میں کہا ہےکہ اسرائیل غزہ پر حملوں کے ذریعے یرغمالیوں کی رہائی کی کوششیں کر رہا ہے۔ اسرائیل کے حملے اسیروں کی رہائی کے لیے گروپ پر دباؤ ڈالنے کے لیے خونی پیغام ہیں. بیان میں کہا گیا کہ نتن یاہو اور ان کی حکومت قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے بغیر قیدیوں کے معاملے پر کوئی پیشرفت نہیں کر سکے گی، یہ قیدیوں کی قیمت پر ایک ہارا ہوا جوا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular