Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

امریکی ایلچی کیساتھ جنگ بندی معاہدے پر اتفاق ہوگیا، حماس، اسرائیلی ہٹ دھرمی برقرار

دوحہ : حماس نے غزہ میں مستقل جنگ بندی کے ایک عمومی فریم ورک پر امریکی ایلچی اسٹیو وٹکوف کے ساتھ معاہدے کا دعویٰ کیا ہے۔ حماس نے کہا ہےکہ ہم وٹکوف کے ساتھ ایک عام فریم ورک پر معاہدے پر پہنچ گئے ہیں جو مستقل جنگ بندی، غزہ سے اسرائیلی قابض افواج کے مکمل انخلا اور انسانی امداد کے بلا روک ٹوک داخلے کو یقینی بناتا ہے۔ حماس نے کہا کہ اس معاہدے میں دس اسرائیلی قیدیوں اور چند لاشوں کی واپسی کے بدلے میں ایک متفقہ تعداد میں فلسطینی قیدیوں کی رہائی شامل ہے۔ جسکی ضمانت ثالث قوتیں دے رہی ہیں۔ حماس نے کہا کہ معاہدے میں جنگ بندی کے اعلان کے بعد غزہ کے معاملات کو سنبھالنے کے لیے ایک پیشہ ور کمیٹی کا قیام بھی شامل ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ اب وہ اس فریم ورک پر اسرائیل کے حتمی جواب کی منتظر ہے۔
دوسری جانب اسرائیل نے حماس کی جانب سے منظور شدہ اس تجویز کو رد کر دیا ہے۔ حماس کے بیان پر ثالث مصر، قطر یا امریکا کی جانب سے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔

مزید پڑھیے

Most Popular