
لاہور: متحدہ علماء محاذ پاکستان کے بانی سیکریٹری جنرل مولانا محمد امین انصاری و دیگر رہنماء علماء مشائخ نے کہا ہے کہ فلسطین کے دو ریاستی حل کا غیر منصفانہ فارمولہ عارضی نگراں وزیراعظم اپنے پاس رکھیں۔ ایک بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح، مفکر اسلام علامہ محمد اقبال، علامہ شبیر احمد عثمانی جیسے قائدین کے پاکستان میں کسی صورت میں بھی ظالم غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کو تسلیم کئے جانے کی مکروہ سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔


































