Thu Oct 15, 2026

ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ

روزانہ کی خبریں

افغانستان کے منجمد اثاثے بحال نہیں کرسکتے، امریکا کی ہٹ دھرمی

واشنگٹن : امریکا نے طالبان حکومت کے وزیرخارجہ امیر خان متقی کی جانب سے افغانستان کے منجمد اثاثے جاری کرنے کی اپیل مستردکردی اور واضح کیا کہ یہ بہت پیچیدہ اور چیلنجنگ معاملہ ہے، منجمد اثاثے جاری نہ کرنے کی کئی وجوہات ہیں، افغان منجمد اثاثے جاری کرنے سے متعلق فی الحال کوئی اپ ڈیٹ نہیں ہے۔ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہا کہ منجمد اثاثوں کے بارے میں اتحادیوں، شراکت داروں کیساتھ مل کر جائزہ لے رہے ہیں۔ منجمد اثاثوں کے ناقابل رسائی رہنے کی کئی وجوہات ہیں، افغان منجمد اثاثوں کے حوالے سے نائن الیون متاثرین نے مقدمہ کیا ہوا ہے، طالبان امریکا اور اقوام متحدہ کی جانب سے پابندیوں کی فہرست میں شامل ہے اور طالبان کو فائدہ پہنچائے بغیر افغان عوام تک منجمد اثاثوں کی رسائی بھی بنیادی سوال ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular