
Russian Foreign Minister Sergei Lavrov holds an annual press conference in Moscow, Russia, January 18, 2024. REUTERS/Maxim Shemetov/ File Photo
ماسکو: روس نے جوہری ہتھیاروں کے کنٹرول پر دوبارہ مذاکرات کے آغاز کی امریکی تجویز مسترد کردی ہے۔ امریکہ کی تجویز پر روسی وزیرخارجہ نے عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ سے اس وقت بات چیت نہیں ہوسکتی جب کہ امریکہ روس کے خلاف یوکرین کو ہتھیار فراہم کررہا ہے۔مغربی ملکوں نے روس کے خلاف جنگ چھیڑ رکھی ہے۔ امریکہ اور اس کے اتحادی نیٹو ممالک ہماری سرحدوں کے قریب پہنچنا چاہتے ہیں۔ ماسکو یوکرین کے مسئلے پر عالمی دباؤ کو کسی خاطر میں نہیں لائے گا۔ ہم یوکرین میں اپنے مقاصد حاصل کرکے رہیں گے۔


































