
اوٹاوا: کینیڈین پارلیمنٹ میں فلسطینی ریاست کے قیام کے حق میں علامتی قرارداد منظور کر لی گئی ہے۔
قرارداد میں عالمی برادری پر مشرقِ وسطیٰ میں جامع، منصفانہ اور دیرپا امن کے لیے دو ریاستی حل پر زور دیا گیا ہے۔ قراردار کے مطابق کینیڈا اپنے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر فلسطین کی ریاست کے قیام کی سمت کام کرے گا۔
قرارداد نیو ڈیموکریٹک پارٹی نے پیش کی تھی جسے طویل بحث کے بعد متعدد ترامیم کے ساتھ 117 کے مقابلے میں 204 ووٹوں سے منظور کیا گیا۔ وزیرِاعظم جسٹن ٹروڈو سمیت برسرِ اقتدار لبرل پارٹی کے تقریباً تمام ارکان نے قرارداد کی حمایت کی جبکہ اپوزیشن جماعتوں نے مخالفت کے حق میں ووٹ دیا۔ یہ ایک علامتی قرارداد ہے اور حکومت پر اس کی تعمیل لازمی نہیں ہے۔ تاہم یہ فلسطین کے حوالے سے کینیڈا کی خارجہ پالیسی میں تبدیلی کی طرف پہلا قدم ہے۔


































