Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

کینیڈا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کا غزہ میں انسانی بنیادوں پر فوری جنگ بندی کا مطالبہ

اوٹاوا : کینیڈا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ نے غزہ میں انسانی بنیادوں پر فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔ تینوں ملکوں کے وزرائے اعظم کے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم ایسے اشاروں پر انتہائی تشویش کا شکار ہیں کہ اسرائیل رفح میں زمینی پیش قدمی کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ رفح میں فوجی آپریشن تباہ کُن ہو گا۔ انسانی بنیادوں پر فوجی جنگ بندی کی ضرورت ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے بدھ کو کہا تھا کہ اسرائیل شہریوں کو علاقہ خالی کرنے کی اجازت دینے کے بعد رفح میں حماس کے خلاف کارروائی کے لیے آگے بڑھے گا۔ تینوں ملکوں کے بیان میں اسرائیل پر زور دیا گیا کہ وہ جارحانہ کارروائی نہ کرے، تاہم بیان کے مطابق کوئی بھی جنگ بندی ’یک طرفہ‘ نہیں ہو سکتی اور حماس سے مطالبہ کیا جائے گا کہ وہ خود کو غیرمسلح کرے اور تمام یرغمالیوں کو فوری طور پر رہا کرے۔ تینوں رہنماؤں نے یہ بھی کہا کہ جنوبی افریقہ کے دائر کیے گئے نسل کشی کے مقدمے میں بین الاقوامی عدالت انصاف کے جنوری کے فیصلے نے اسرائیل کو غزہ کے شہریوں کی حفاظت اور بنیادی خدمات اور ضروری انسانی امداد فراہم کرنے کا پابند کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ شہریوں کا تحفظ سب سے اہم ہے اور بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت ضروری ہے۔ تینوں ملکوں نے کہا ہے کہ حماس کو شکست دینے کی قیمت فلسطینی شہریوں کو ادا کرنے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا۔

مزید پڑھیے

Most Popular