Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

غزہ پر حملے رکوانے کے لیے اسرائیل پر بین الاقوامی دباؤ کا مطالبہ

قاہرہ : مصر، اردن اور فرانس کے رہنماؤں نے غزہ میں مہلک حملے بند کرنے کیلئے اسرائیل پر بین الاقوامی دباؤ کا مطالبہ کیا ہے۔ قاہرہ میں سہہ فریقی سربراہ اجلاس میں مصری صدر عبدالفتاح السیسی، فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون اور اردن کے شاہ عبداللہ نے فلسطین کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ اجلاس کے بعد جاری بیان میں فلسطینیوں کے تحفظ کےلیے فوری طور پر جنگ بندی کی طرف واپسی اور فوری طور پر انسانی امداد کی فراہمی کو یقینی بنانے پر زور دیاگیا۔ تینوں سربراہان نے غزہ سے منتقلی کے منصوبے کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ یکطرفہ اقدامات دو ریاستی حل کے حصول کے امکانات کو کمزور کر رہے ہیں۔ شاہ عبداللہ نے خبردار کیا کہ اسرائیل کے مسلسل حملے بحران کے خاتمے کے لیے تمام سفارتی اور انسانی کوششوں کو نقصان پہنچاتے ہیں اور پورا خطہ افراتفری میں ڈوبنے کا خطرہ ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular