Thu Oct 15, 2026

ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ

روزانہ کی خبریں

غزہ نسل کشی میں معاونت پر ٹرمپ کے خلاف مقدمے کا مطالبہ

جنیوا: یورپی انسانی حقوق تنظیم نے غزہ نسل کشی میں معاونت کے الزام میں ٹرمپ کے خلاف فوجداری مقدمہ چلانے کا مطالبہ کر دیا۔ یورپی مانیٹرنگ گروپ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ ہیومینٹیرین فاؤنڈیشن امداد کی تقسیم کے طریقہ کار کی حمایت کے باعث نسل کشی میں ملوث ہونے پر مجرمانہ قانونی چارہ جوئی کا سامنا کریں۔ گروپ نے بین الاقوامی اداروں پر زور دیا کہ وہ ٹرمپ کو غزہ میں امریکی حمایت یافتہ امدادی تنظیم کی حمایت پر جوابدہ ٹھہرائیں۔ مانیٹرنگ گروپ کا کہنا تھا کہ میدان سے ملنے والی شہادتوں نے اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ امداد کے متلاشیوں پر حملوں میں نجی امریکی سیکیورٹی کنٹریکٹرز کے ملوث ہونے کی نشاندہی کی ہے۔ گروپ نے کہا ہے کہ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیلی فوجی مہم کے لیے جامع فوجی، مالی، سیاسی اور سفارتی مدد کی چھتری بھی فراہم کی ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular