Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

اسرائیلی ہٹ دھرمی کے سبب قاہرہ مذاکرات ناکام

قاہرہ : اسرائیلی ہٹ دھرمی کے سبب قاہرہ مذاکرات ناکام ہوگئے۔ حماس کا وفد واپس چلاگیا۔ حماس کے وفد نے کہا ہے کہ مذاکرات میں اس لئے پیشرفت نہ ہوسکی کیونکہ اسرائیل نے جارحیت ختم کرنے۔ افواج کو واپس بلانے ۔ امداد کے داخلے کی اجازت دینے اور بے گھروں کی واپسی یقینی بنانے کے مطالبات کو مسترد کردیا ہے۔ حماس رہنما سمیع ابو زہری نے کہا کہ اسرائیل نے ثالثوں کی طرف سے معاہدے تک پہنچنے کی تمام کوششوں کو ناکام بنادیا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک کوئی معاہدہ نہیں ہو جاتا جنگ بندی کی بات چیت جاری رہے گی۔ بیروت میں حماس کے سینیئر رہنما اسامہ حمدان نے کہا کہ یہ بات واضح تھی کہ امریکی اور اسرائیلی جنگ ختم کرنے کے بجائے عارضی جنگ بندی چاہتے ہیں۔ دونوں ممالک زیادہ سے زیادہ وقت حاصل کرنے کیلئے جوڑ توڑ کررہے ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular