Mon Oct 12, 2026

ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی

روزانہ کی خبریں

قاہرہ، حماس کے وفد کی مصری انٹیلی جنس چیف سے ملاقات

قاہرہ : قاہرہ میں حماس رہنما خلیل الحیہ کی زیر قیادت اعلیٰ سطح کے وفد نے مصری انٹیلیجنس چیف حسن رشاد سے ملاقات کی اور جنگ بندی کی اسرائیلی خلاف ورزیوں پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ حماس کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وفد نے حسن رشاد سے ملاقات میں جنگ بندی کے پہلے مرحلے پر مکمل عملدرآمد کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ اور واضح کیا کہ اسرائیل کی مسلسل خلاف ورزیاں معاہدے کو کمزور کرنے کی کوشش ہیں۔
وفد کے سربراہ خلیل الحیہ نے ثالثوں کی نگرانی میں ایک واضح اور جامع میکانزم قائم کرنے کا مطالبہ کیا تاکہ معاہدے کی خلاف ورزیوں کی مؤثر دستاویز بندی اور روک تھام ہو سکے۔ حماس نے ملاقات میں رفح کے ان علاقوں کا مسئلہ بھی اٹھایا جہاں اس کے مزاحمت کاراسرائیلی کنٹرول والے حصوں میں محاصرے کا شکار ہیں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular