
لندن : برطانیہ کے علاقے روچڈیل کے ضمنی انتخاب میں فلسطین کے حامی جارج گیلوے نے میدان مار لیا۔ جارج گیلوے کی کامیابی لیبر پارٹی کیلئے کسی جھٹکے سے کم نہیں۔ لیبر نے یہودی مخالف ریمارکس پر اس حلقے سے اپنے امیدوار اظہر علی کی حمایت واپس لے لی تھی۔ ورکرز پارٹی آف برطانیہ کے جارج گیلوے نے 12 ہزار 335 ووٹ لئے جبکہ آزاد امیدوار ڈیوڈ ٹولی 6638 ووٹ لے سکے۔ اظہر علی کو صرف 2402 ووٹ ملے۔ جن سے لیبر نے حمایت واپس لے لی تھی۔ یہ نشست لیبر رکن سرٹونی لائیڈ کے انتقال سے خالی ہوئی تھی۔ جارج گیلوے نے اپنی کامیابی کو غزہ کے نام کیا اور کہا کہ سر کیر سٹارمر اور رشی سناک ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔ سر کیر نے کہا کہ گیلوے صرف اس لیے جیتا کہ لیبر نے کوئی امیدوار کھڑا نہیں کیا۔


































