
تل ابیب : غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں جاری یمنی فوج کے حملوں سے اسرائیلی بندر گاہ ایلات میں کاروبار ٹھپ ہوگیا۔ بندر گاہ پر کام کرنے والے کارکنوں کا روزگار خطرے میں پڑ گیا ہے۔ مرکزی لیبر فیڈریشن کا کہنا ہے کہ بحیرہ احمر میں جہاز رانی کے بحران کی وجہ سے ایلات بندرگاہ کو مالی نقصان کا سامنا ہے۔ جس کے باعث ایلات بندرگاہ کے کم از کم آدھے کارکنوں کے لیے خطرہ ہے کہ وہ ملازمت سے محروم ہوجائیں گے۔


































