
راولپنڈی : توشہ خانہ ریفرنس میں 14 سال قید کی سزا سنائے جانے کے بعد بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے اڈیالہ جیل پہنچ کر گرفتاری دیدی۔ بشری بی بی اور بانی پی ٹی آئی کو جیل میں الگ الگ سیلز میں رکھا جائے گا۔ پولیس کی جانب سے حالیہ ملکی صورتحال کے پیش نظر اڈیالہ جیل کی بیرونی سیکورٹی کو مزید بڑھا دیا گیا ہے۔ جیل کے فرنٹ، عقب اور اطراف میں مزید سیکورٹی اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔ توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 14-14 سال قیدِ بامشقت کی سزا سنائی گئی تھی۔


































