
غزہ : حماس نے صلفیت میں ایک مسجد کے اسرائیلی صیہونی آبادکاروں کے ہاتھوں جلائے جانے کی شدید مذمت کی ہے اور اسے فلسطینی عوام اور ان کے مقدس مقامات کے خلاف نسلی تعصب اور ظلم قرار دیا ہے۔ حماس نے ٹیلیگرام چینل پر جاری بیان میں کہا کہ حجا حمیدہ مسجد کے جلائے جانے کا واقعہ ایک سنگین جرم اور مسلمانوں کی مذہبی آزادی پر براہِ راست حملہ ہے۔ حاس نے کہا کہ صیہونی آبادکاروں کی بڑھتی ہوئی ہراسانی فاشسٹ قابض حکومت کی مکمل پشت پناہی کے ساتھ کی جا رہی ہے تاکہ مقبوضہ علاقوں کے تاریخی اور آبادیاتی کردار میں تبدیلی کی جا سکے۔ حماس نے اسرائیل کو روکنے کے لیے فوری بین الاقوامی اقدامات کا مطالبہ کیا اور خبردار کیا کہ یہ سلسلہ تمام بین الاقوامی قوانین، اصولوں اور الہی شریعت کی خلاف ورزی کرتا ہے۔


































