Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

برسلز: کشمیر کونسل یورپ کا بھارتی سفارتخانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

بھارتی یوم جمہوریہ کو ”یوم سیاہ“ کے طور پر منایا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں کشمیر کونسل یورپ کے زیر اہتمام برسلز میں بھارتی سفارت خانے کے سامنے پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے کی قیادت کونسل کے چیئرمین علی رضا سید نے کی۔ ذرائع کے مطابق مظاہرے میں جس کے لیے کشمیر کونسل یورپ کو دیگر تنظیموں کا تعاون بھی حاصل تھا، بڑی تعداد میں کشمیری تارکین وطن اور ان کے ہمدرد شریک ہوئے۔ مظاہرین نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیریوں کے حق میں اور بھارتی مظالم کے خلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے اور کشمیریوں کو حق خود دلانے کیلئے بھارتی قیادت پر دباﺅ ڈالے۔ علی رضا سید نے اپنی تقریر میں کہا کہ بھارت ایک غاصب اور جارح ملک ہے جس نے کشمیریوں کا حق خودارادیت طاقت کے بل پر دبا رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ علاقے میں سنگین جرائم میں ملوث ہے، اس نے حریت رہنماﺅں سمیت ہزاروں کشمیریوں کو جھوٹے مقدمات میں قید کر رکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی مظالم کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبانے میں ناکام ہو چکے ہیں اور وہ اپنی آزادی کی جدوجہد جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہیں۔ دیگر مقررین نے کہا کہ بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کا مقصد پوری دنیا کو یہ پیغام دینا ہے کہ بھارت طویل عرصے سے غیرقانونی طور پر جموں و کشمیر کے ایک بڑے حصے پر قابض ہے اور وہ کشمیریوں کے جمہوری اور انسانی حقوق بری طرح پامال کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی بیش بہا قربانیاں ایک روز ضرور رنگ لائیں اور مقبوضہ جموں و کشمیر بھارت کے پنجہ استبداد سے آزاد ہو گا۔

مزید پڑھیے

Most Popular