
اسکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف نے برطانوی وزیر اعظم رشی سوناک کے نام تحریر کردہ اپنے ایک خط میں مطالبہ کیا ہے کہ لندن، غزہ کی پٹی میں غاصب صیہونیوں کے ہاتھوں جاری بے گناہ فلسطینی شہریوں کے قتل عام میں اپنی شراکتداری کو روکنے کے لئے اس غیر قانونی صیہونی رژیم کو ہتھیاروں کی فروخت فوری طور پر بند کرے!
اپنے خط میں حمزہ یوسف نے لکھا ہے کہ میں نے 23 فروری کو آپ کو لکھے گئے اپنے خط میں رفح شہر پر زمینی حملے پر مبنی اسرائیلی دھمکیوں میں اضافے کے پیش نظر خونریزی کے بڑے خطرے کے تناظر میں، برطانوی حکومت کی جانب سے اسرائیل کو اسلحے کی برآمدات کا لائسنس منسوخ کرنے کی درخواست کی تھی۔ جبکہ میں تاکید کرتا ہوں کہ مجھے ابھی تک کوئی جواب نہیں ملا اور ہلاکتوں میں اضافے کے رجحان کے باوجود آپ نے ایسا کوئی اقدام تاحال نہیں اٹھایا!
اسکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر نے لکھا کہ ورلڈ سینٹرل کچن گروپ کے قافلے پر اسرائیلی ہوائی حملے کے نتیجے میں دیگر 3 برطانوی امدادی کارکنوں کی ہلاکت کے حالیہ المناک واقعے نے عالمی غم و غصے کو کئی گنا بڑھا دیا ہے۔
حمزہ یوسف نے 7 اکتوبر کو شروع ہونے والے طوفان الاقصیٰ مزاحمتی آپریشن کے جواب میں غزہ کی پٹی پر غاصب صیہونی رژیم کے انسانیت سوز حملوں کے آغاز سے لے کر اب تک غزہ میں 190 سے زائد امدادی کارکنوں کی ہلاکت کا ذکر کرتے ہوئے لکھا کہ اس انسانیت سوز صورتحال کا کوئی خاتمہ اور جوابدہی دیکھی جا رہی ہے اور نہ ہی اس بات کی کوئی علامت نظر آ رہی ہے کہ اسرائیل، عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کو تسلیم یا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی حالیہ قرارداد پر عملدرآمد کر رہا ہے!
انہوں نے لکھا کہ اس حقیقت کے باوجود کہ اسرائیل نے بچوں، خواتین و امدادی کارکنوں کا بڑے پیمانے پر قتل عام کیا اور ہسپتالوں، اسکولوں و پناہ گزینوں کے کیمپوں پر وسیع بمباری کی ہے؛ لندنی حکومت نے اب بھی برطانوی کمپنیوں کو، اسرائیل کو مزید مسلح کرنے کی کھلی اجازت دے رکھی ہے!!
اپنے خط میں حمزہ یوسف نے تاکید کی کہ "اب بہت ہو گیا!” اسرائیلی رژیم کو اب جوابدہ ہونا چاہیئے۔ اس لئے میں آپ کو ایک بار پھر خط لکھ رہا ہوں کہ اسرائیل کو برطانوی ہتھیاروں کی فروخت فوری طور پر بند کی جائے۔ یہ وسیع شہری ہلاکتیں۔ اور جیسا کہ امدادی کارکن کہ جو اسرائیلی رژیم کے ہاتھوں قحط و سنگین تشدد کا سامنا کرنے والے فلسطینیوں کو اہم امداد پہنچاتے ہیں، کا قتل عام ناقابل برداشت ہے۔
اپنے خط کے آخر میں اسکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر نے لکھا کہ اگر برطانیہ، اسرائیل کو اپنے ہتھیاروں کی فروخت بند نہیں کرتا تو اسے بے گناہ شہریوں کے قتل میں ملوث ہونے کا شدید خطرہ ہے!!


































