Mon Oct 12, 2026

ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی

روزانہ کی خبریں

اسرائیلی قیادت کے وارنٹس جاری کرنے پر برطانیہ نے آئی سی سی کی فنڈنگ روکنے کی دھمکی دی، کریم خان

دی ہیگ: بین الاقوامی فوجداری عدالت کے چیف پراسیکیوٹر کریم خان نے دعویٰ کیا ہے کہ سینئر برطانوی اہلکار نے اسرائیلی قیادت کے خلاف وارنٹس جاری پر عدالت کی فنڈنگ روکنے کی دھمکی دی۔ برطانوی ویب سائٹ مڈل ایسٹ آئی کے مطابق یہ الزام اُس بیان کا حصہ ہے جو کریم خان نے آئی سی سی کی اپیل چیمبر میں جمع کرایا ہے۔ جس میں اسرائیلی قیادت کے خلاف وارنٹس کی درخواست سے قبل دباؤ اور دھمکیوں کی تفصیلات بیان کی گئی ہیں۔ یہ بیان اسرائیل کی اس درخواست کے جواب میں جمع کرایا گیا جس میں کریم خان کو تحقیقات سے ہٹانے اور وارنٹس منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ کریم خان نے عہدیدار کا نام لینے سے گریز کیا ہے لیکن برطانوی ویب سائٹ مڈل ایسٹ آئی نے انہیں سابق وزیر خارجہ اور سابق وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون قرار دیا ہے۔
کریم خان کا مؤقف مڈل ایسٹ آئی کی سابقہ رپورٹس کی بھی تصدیق کرتا ہے، جن میں ان پر دباؤ ڈالنے کی مبینہ مہم اور ڈیوڈ کیمرون کی متنازع فون کال کا ذکر کیا گیا تھا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular