
غزہ: صیہونی فوج کے غزہ میں اسکول اور اسپتال پر حملوں میں چوبیس گھنٹوں کے دوران تینتالیس فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہوگئے۔ صیہونی فوج نے غزہ سٹی میں اسکول میں قائم پناہ گاہ پر بم برسادئے۔ حملے سے آگ بھڑک اٹھی جس سے ایک بچے سمیت گیارہ فلسطینی زندہ جل گئے۔ طفح کے مضافات میں رہائشی عمارت پر حملے میں پانچ لوگ شہید ہوئے جبکہ بہت سے لوگ ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ جبالیہ، غزہ سٹی، نصیرات اور محفوظ قرار دئے گئے علاقے المواصی پر بھی صیہونی فوج نے بم برسائے۔ ان حملوں میں چوبیس گھنٹوں کے دوران اکتیس فلسطینی شہید ہوئے۔
ادھر اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے ممکنہ طور پر یمن سے داغے گئے میزائل کو مار گرایا۔


































