Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

خان یونس میں بمباری، 5 بچوں اور صحافی سمیت 42 فلسطینی شہید

غزہ : صیہونی فوج نے غزہ میں گھروں۔ خیمہ بستی اور تباہ عمارتوں پر حملوں میں بچوں سمیت بیالیس فلسطینی شہید اور کئی زخمی کردئے۔صیہونی فوج نے خان یونس پر رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا۔ فضائی حملے میں عمارت تباہ ہوگئی۔ حملے میں پانچ بچوں سمیت نو فلسطینی شہید ہوئے۔ ناصر اسپتال کے قریب خیمہ بستی کے قریب صحافیوں پر حملہ کیا گیا جس میں صحافی سمیت دو فلسطینی شہید سات زخمی ہو گئے۔ غزہ سٹی اور خان یونس میں مختلف مقامات پر بم برسائے۔ جس کے نتیجے میں درجنوں اموات ہوئیں۔
ادھر حماس نے غزہ سے اسرائیل کے جنوبی علاقے اشدود کی طرف 10راکٹ فائر کیے۔ ہزاروں شہریوں کو جان بچانے کے لیے کئی گھنٹوں تک سرنگوں میں پناہ لینا پڑی ۔ حملے میں ایک شخص زخمی اور متعدد گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular