
غزہ: اسرائیلی فوج نے غزہ پر رات گئے اور صبح سویرے کئی حملے کئے اور آبادیوں کو نشانہ بنایا۔ بمباری اور ڈرون حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت ستائیس فلسطینی شہید اور کئی زخمی کردئے گئے۔جنگی طیاروں نے خان یونس میں آج صبح خیمہ بستی پر بم برسادئے جس کے نتیجے میں کم از کم آٹھ فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے۔
المواصی میں بھی بے گھر خاندانوں کے خیموں کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں تین خواتین اور ایک بچے سمیت پانچ شہری شہید اور 20 سے زائد زخمی ہو گئے۔ خان یونس اور المواصی کے دیگر علاقوں ۔ غزہ سٹی اور جبالیہ میں بھی حملے کرکے کئی فلسطینی شہید کردئے گئے۔
محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ میں کم از کم 56 فلسطینی مارے گئے ہیں جبکہ اکتوبر 2023 سے غزہ پر جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہدا کی تعداد اٹھاون ہزار 667 ہوگئی ہے.


































